On 11/22/12, sapaired <sapaired@gmail.com> wrote:
> hmmmmmmm good post
>
> 2012/11/22 Jhuley Lal <jhulaylall@gmail.com>
>
>>
>> ****
>>
>> اگر حساب لگایا جائے تو اسرائیل غزہ میں تقریباً ہر پانچ سے سات منٹ میں ایک
>> فضائی حملہ کرتا ہے۔ایسی صورتحال میں وہاں کسی کا گھر سے باہر نکلنا ممکن
>> نہیں
>> اور باہر چلنا پھرنا محفوظ نہیں۔****
>>
>> غزہ میں ہماری تنظیم کے کارکن اب بھی موجود ہیں اور میری ان سے ہر روز ٹیلی
>> فون پر بات چیت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ میری وہاں ہماری تنظیم کے ساتھ کام کرنے
>> والی مقامی تنظیموں سے بھی بات ہوتی ہے۔****
>>
>> مسلسل فضائی حملوں کی وجہ سے وہ لوگ بھی گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے جنہیں
>> طبی امداد کی ضرورت ہے، اس میں وہ بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں جنہیں چوٹیں
>> آئیں ہیں اور ان کا علاج گھر میں نہیں ہو سکتا۔****
>>
>> ہسپتالوں میں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ وہاں تیل ختم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے
>> جنریٹر نہیں چل سکتے اور ادویات ختم ہو رہی ہیں۔****
>>
>> ہماری تنظیم غزہ کی ایک مقامی تنظیم فلسطینی میڈیکل سوسائٹی کے ذریعے وہاں چھ
>> کنٹینرز بھیج رہی ہے جس میں میڈیکل سپلائی اور ضروری ادویات شامل ہیں۔****
>>
>> مجھے یاد ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں گزشتہ کارروائی کے دوران وہاں ہماری تنظیم
>> کے ایک ڈرائیور کمال نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں میں خوراک اور پانی
>> تقسیم کیا تھا لیکن اس بار ان کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکتے
>> اور
>> اگر وہ گھر سے باہر نکلے تو اپنی جان کو خطرے میں ڈالیں گے۔****
>>
>> لوگوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے کیونکہ مقامی کسان فصل کی پیدوار حاصل
>> نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے تازہ سبزیاں اور پھل دستیاب نہیں اور یوں لوگوں کو
>> زندگی سے جڑی بنیادی ضروریات حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔****
>>
>> میں ایک ماہ پہلے غزہ میں ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں گیا تو وہاں مصطفیٰ نامی
>> شہری سے ملاقات ہوئی جو کھیتی باڑی کرتے تھے۔ ان کا مکان بفر زون میں ہے،
>> اسرائیل اور غزہ کو تقسیم کرنے والی لائن کے پانچ سو میٹر کے اندر غزہ کے
>> علاقے کو بفر زون کہا جاتا ہے اور یہ زیادہ تر کھیتی باڑی کے کام آتا ہے، اس
>> علاقے میں آپ جا نہیں سکتے کیونکہ اگر آپ جائیں گے تو اسرائیلی فوجی آپ پر
>> گولی چلائیں گے۔****
>>
>> مصطفیٰ کو جب بھی اپنے فصل لینی ہو توانہیں بفر زون میں جانا پڑتا ہے اور کئی
>> بار ایسا ہوتا ہے کہ وہ فصل حاصل نہیں کر پاتے، اور اس وقت جاری جنگ کی وجہ
>> سے
>> بفر زون سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اب بھی مصطفیٰ کے مویشی بفر زون میں چارے
>> کے لیے نہیں جا سکے گے، اور ان کو گھر کے اندر، دودھ، دہی اور سبزیاں دستیاب
>> نہیں ہوں گی۔****
>>
>> اسرائیلی کارروائی سے پہلے بھی غزہ میں لوگوں کے لیے زندگی بسر کرنا مشکل تھا
>> کیونکہ اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی تھی۔****
>>
>> میں پہلی دفعہ غزہ دو سال پہلےگیا تھا۔ جب میں اسرائیل کی سرحدی چیک پوائنٹ
>> سے گزر کر غزہ میں داخل ہونے لگا تو مجھے بلکل بھی یقین نہیں ہوا کہ دنیا میں
>> اب بھی ایسی جگہیں موجود ہے ۔آپ جب ایک پنجرے کی مانند جگہ سے گزرتے ہیں تو
>> اندازہ ہوتا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی کتنی ناقابل قبول ہے اور بنیادی طور پر
>> غزہ کو دنیا سے کتنا الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔****
>>
>> غزہ کا دنیا سے کوئی رابط نہیں ہے۔اس صورتحال میں غزہ سے کسان اور تاجر اپنا
>> سامان باہر نہیں بھیج سکتےاور نہ باقی دنیا سے سامان اندر غزہ میں آ سکتا ہے،
>> اس کے علاوہ وہ تمام لوگ جو بیمار ہوتے ہیں اور جنہیں ہسپتال میں فوری جانے
>> کی
>> ضرورت ہوتی ہے تو انہیں اس کے لیےاجازت لینا پڑتی ہے۔ کئی بار انہیں بروقت
>> اجازت بھی نہیں ملتی۔****
>>
>> اس کے علاوہ غزہ میں پانی، انجینئیرنگ اور تعمیراتی سامان دستیاب نہیں ہے اور
>> اس کی وجہ سے اب بھی لوگ ٹوٹے مکانوں میں رہ رہے ہیں۔****
>>
>>
>> *Sikandar Khush Nahin Loot Kar Daulat Zamaane Ki*
>>
>> Qalandar Dono Haathon Se Luta Kar Raqs Karta *Hai
>>
>> **سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
>> نے فرمایا: "اس (پاک ذات) کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے
>> کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے باپ اور اس کی اولاد
>> سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔**
>> **
>> *
>>
>>
>>
>> --
>> Join us at facebook: https://www.facebook.com/VU.Study.Corner
>>
>> Group Link: http://groups.google.com/group/VU-Study-Corner?hl=en
>>
>> Group Rules:
>> http://groups.google.com/group/VU-Study-Corner/web/group-rules
>>
>> Unsubscribe: VU-Study-Corner+unsubscribe@googlegroups.com
>>
>> Adult contents, Spamming, Immoral & Rudish talk, Cell number, Websites &
>> Groups links specially in paper days are strictly prohibited and banned in
>> group.
>>
>
> --
> Join us at facebook: https://www.facebook.com/VU.Study.Corner
>
> Group Link: http://groups.google.com/group/VU-Study-Corner?hl=en
>
> Group Rules: http://groups.google.com/group/VU-Study-Corner/web/group-rules
>
> Unsubscribe: VU-Study-Corner+unsubscribe@googlegroups.com
>
> Adult contents, Spamming, Immoral & Rudish talk, Cell number, Websites &
> Groups links specially in paper days are strictly prohibited and banned in
> group.
>
--
Join us at facebook: https://www.facebook.com/VU.Study.Corner
Group Link: http://groups.google.com/group/VU-Study-Corner?hl=en
Group Rules: http://groups.google.com/group/VU-Study-Corner/web/group-rules
Unsubscribe: VU-Study-Corner+unsubscribe@googlegroups.com
Adult contents, Spamming, Immoral & Rudish talk, Cell number, Websites & Groups links specially in paper days are strictly prohibited and banned in group.
Thursday, 22 November 2012
Re: (VU-Study-Corner) غزہ: جنگ
Is pakistsni people or pakistan cannot do any thing for other muslim countries
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment