Tuesday, 1 January 2013

(VU-Study-Corner) Sura: Al-Anbiyaa (21) Aya,36



Inline images 5
Inline images 10
  Sunday, December 30, 2012
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
Sura: Al-Anbiyaa (21) Aya,36
وَإِذَا رَآكَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَذَا الَّذِي يَذْكُرُ آلِهَتَكُمْ وَهُم بِذِكْرِ الرَّحْمَنِ هُمْ كَافِرُونَ
اور جب کافر لوگ آپ کو دیکھتے ہیں تو آپ سے محض تمسخر ہی کرنے لگتے ہیں (اور کہتے ہیں:) کیا یہی ہے وہ شخص جو تمہارے معبودوں کا (ردّ و انکار کے ساتھ) ذکر کرتا ہے؟ اور وہ خود (خدائے) رحمان کے ذکر سے انکاری ہیں،
When disbelievers see you, they do nothing but take you in jest (saying to one another,) :Is this the one who talks of your gods? _ while they themselves reject even talking of the RaHman (All-Merciful).
جلدباز انسان
ابوجہل وغیرہ کفار قریش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ہی ہنسی مذاق شروع کردیتے اور آپ کی شان میں بے ادبی کرنے لگتے ۔ کہنے لگتے کہ لو میاں دیکھ لو، یہی ہیں جو ہمارے معبودوں کو برا کہتے ہیں۔ اللہ کے منکر، رسول اللہ کے منکر اور آیت میں ان کے اسی کفر کا بیان کرکے فرمایا گیا ہے آیت (ان کا د لیضلناعن الہتنا)۔ یعنی وہ تو کہیے ہم جمے رہے ورنہ اس نے تو ہمیں ہمارے پرانے معبودوں سے برگشتہ کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی تھی۔ خیر انھیں عذاب کے معائنہ سے معلوم ہوجائے گا کہ گمراہ کون تھا؟ انسان بڑا جلدباز ہے۔ حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اللہ  تعالیٰ نے تمام چیزوں کی پیدائش کے بعد حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کرنا شروع کیا شام کے قریب جب ان میں روح پھونکی گئی سر آنکھ اور زبان میں جب روح آگئی تو کہنے لگے الٰہی مغرب سے پہلے ہی میری پیدائش مکمل ہوجائے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تمام دنوں میں بہتر وافضل دن جمعہ کا دن ہے اسی میں حضرت آدم علیہ السلام پیدا کئے گئے اسی میں جنت میں داخل ہوئے اسی میں وہاں سے اتارے گئے اسی میں قیامت قائم ہوگی اسی دن میں ایک ایسی ساعت ہے کہ اس وقت جو بندہ نماز میں ہو اور اللہ تعالیٰ سے جو کچھ طلب کرے اللہ اسے عطا فرماتا ہے آپ نے اپنی انگلیوں سے اشارہ کرکے بتلایا کہ وہ ساعت بہت تھوڑی سی ہے۔ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ  تعالیٰ فرماتے ہیں مجھے معلوم ہے کہ وہ ساعت کون سی ہے وہ جمعہ کے دن کی آخری ساعت ہے اسی وقت اللہ  تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا۔ پھر آپ نے یہی آیت پڑھی۔ پہلی آیت میں کافروں کی بدبختی کا ذکر کرکے اس کے بعد ہی انسانی عجلت کا ذکر اس حکمت سے ہے کہ گویا کافروں کی سرکشی سنتے ہی مسلمان کا انتقامی جذبہ بھرک اٹھتا ہے اور وہ جلد بدلہ لینا چاہتا ہے اس لئے کہ انسانی جبلت میں جلدبازی ہے ۔ لیکن عادت الٰہی یہ ہے کہ وہ ظالموں کو ڈھیل دیتا ہے پھر جب پکڑتا ہے تو چھوڑتا نہیں۔ اسی لئے فرمایا کہ میں تمہیں اپنی نشانیاں دکھانے والا ہوں کہ عاصیوں پر کس طرح سختی ہوتی ہے۔ میرے نبی کو مذاق میں اڑنے والوں کی کس طرح کھال ادھڑتی ہے تم ابھی دیکھ لوگے ۔ جلدی نہ مچاؤ دیر ہے اندھیر نہیں مہلت ہے بھول نہیں۔
وعن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا أكل أحدكم فليأكل بيمينه وإذا شرب فليشرب بيمينه " . رواه مسلم
مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 101
" اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے ، تو داہنے ہاتھ سے کھائے اور جب کوئی چیز پئے ، تو دائیں ہاتھ سے پئے یعنی پانی وغیرہ کا برتن داہنے ہاتھ سے پکڑے ۔ " ( مسلم )
تشریح
اس حدیث میں جو حکم دیا گیا ہے وہ بظاہر وجوب کے لئے ہے ۔ جیسا کہ بعض علماء کا مسلک ہے اس کی تائید صحیح مسلم کی اس روایت سے بھی ہوتی ہے جس کو سلمہ ابن اکوع رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بائیں ہاتھ سے کھاتے دیکھا تو فرمایا کہ دائیں ہاتھ سے کھاو اس شخص نے کہا کہ میں داہنے ہاتھ سے کھانے کی قدرت نہیں رکھتا ( راوی کا بیان ہے کہ اس شخص کا داہنا ہاتھ درست تھا ، اس نے محض تکبر سے یہ الفاظ کہے ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( اللہ کرے ) تجھے داہنے ہاتھ سے کھانے کی طاقت نصیب نہ ہو ۔ چنانچہ اس کے بعد وہ شخص ( کبھی بھی ) اپنا داہنا ہاتھ اپنے منہ کی طرف نہیں اٹھا سکا اس طرح طبرانی نے یہ روایت نقل کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ایک دن ) سلبیہ اسلمیہ کو بائیں ہاتھ سے کھانا کھاتے دیکھا تو اس کے لئے بد دعا فرمائی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ طاعون میں مبتلا ہو کر مر گئی ! تاہم جمہور علماء جن کے نزدیک دائیں ہاتھ سے کھانا کھانے کا حکم وجوب کے طور پر نہیں ہے بطریق استحباب ہے وہ ان روایتوں کو زجر و تنبیہ اور مصالح شریعت پر محمول کرتے ہیں ۔
Please. Forward to Others
Sadaq Allah ul Azeem
Was Salaatu Was Salaam 'ala Rasulillah



Inline images 14


--


Regards,
Mudassar Malik 
MBA Finance & HRM
LL.B

Admin 
Attock-VU-Group
VU Study Corner


"Don't worry if people hate you because there are many others who love and care you in the earth. But be worried if ALLAH hates you because there is no other who loves and cares you in akhirat."

"I love the simplicity of this thought."Sincerity is a very expensive gift, so don't expect it from cheap people."

"To be the Subject of jealousy is the sign of failure in life and To be the object of jealousy is the sign of success in life"

"You Will  Never Reach Your Destination in Time, if You Stop and Throw Stones at Every Dog that Barks at You During the Journey." (Nipolean)

--
Join us at facebook: https://www.facebook.com/VU.Study.Corner
 
Group Link: http://groups.google.com/group/VU-Study-Corner?hl=en
 
Group Rules: http://groups.google.com/group/VU-Study-Corner/web/group-rules
 
Unsubscribe: VU-Study-Corner+unsubscribe@googlegroups.com
 
Adult contents, Spamming, Immoral & Rudish talk, Cell number, Websites & Groups links specially in paper days are strictly prohibited and banned in group.

No comments:

Post a Comment